?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر کویو کی نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکیورٹی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی، قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے اثرات پر مباحثہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
?️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ نے اہم اسٹریٹجک
اکتوبر
صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک
مئی
طالبان نے افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں انسانی حقوق کی
جولائی
اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام
اکتوبر
چین کے حق میں عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو
جون
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پانچ ممالک کو غیر مستقل ممبر منتخب کرلیا گیا
?️ 12 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعہ
جون