🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزارت تجارت کا وفد آج کابل پہنچے گا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی کہ پاکستانی وفد 2 روزہ دورہ کرنے کے لیے کابل پہنچے گیں، وفد کی سربراہی سیکرٹری تجارت خرم آغا کریں گے۔
افغان وزارت تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد نے کہا کہ ’ہم متعدد ٹرانزٹ اشیا پر پابندی کا معاملہ اٹھائیں گے، پاکستان نے ٹرانزٹ معاہدے کے تحت بعض اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔‘
یہ مذاکرات 18 مارچ کو 2 افغان صوبوں میں پاکستانی فضائی حملوں کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دونوں فریقین کی کوششوں کے درمیان ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد توکل نے بتایا کہ انہوں نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور انہیں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خان جان الکوزئی نے گزشتہ سال اکتوبر میں متعارف کرائے گئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر درآمدی ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے کا ذکر کیا۔
خان جان الکوزئی نے کابل سے ’ڈان ڈاٹ کام‘ کو بتایا کہ پاکستان میں نگران حکومت کے دوران افغان درآمد کنندگان کے لیے مزید مسائل پیدا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے راستے آمدورفت میں کمی آئی ہے اور افغان درآمد کنندگان نے اپنا کاروبار ایران کی بندرگاہوں پر منتقل کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات
جنوری
سربراہ پاک بحریہ کا امریکی دورہ، سربراہان سے اہم ملاقاتیں
🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
ستمبر
بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت
🗓️ 14 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرتا جارہا
اکتوبر
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ
مئی
کیا صیہونی غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں؟ صیہونی فوج کیا کہتی ہے؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ
دسمبر
خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
🗓️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے
دسمبر
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے مزدوروں کی تاریخی ہڑتال
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی کار فیکٹریوں کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی کم
ستمبر