پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  کے امدادی پیکج کا حصول تاخیر کا شکار ہے اور اس دوران پاکستان کی غیر ملکی امداد رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 60 فیصد کم ہو کر 2.3 ارب ڈالر رہ گئی جہاں گزشتہ سال اسی عرصے میں تقریباً 5.73 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو جاری ہونے والی غیر ملکی اقتصادی امداد (ایف ای اے) سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں اقتصادی امور کے ڈویژن (ای اے ڈی) نے کہا کہ ملک کو پہلی سہ ماہی میں 19.4 ارب ڈالر کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 1.3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

یہ اعدادوشمار گزشتہ سال وصول ہونے والے 3.527 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتے ہیں جب سالانہ ہدف 17.6ارب ڈالر تھا۔

رپورٹ میں ستمبر کے آخری دن آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے تقریباً 1 ارب ڈالر کا کوئی ذکر نہیں ہے کیونکہ اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ سے ریکارڈ کیا ہے۔

پچھلے مالی سال کے دوران آئی ایم ایف نے جولائی کے اوائل میں 1.2 ارب ڈالر جاری کیے تھے جس سے اس ماہ وصول ہونے والے ڈالرز کی تعداد 2.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، اس کے برعکس اس سال جولائی میں 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال 32کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے مقابلے میں اس سال ستمبر میں 59کروڑ 40 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔

پہلی سہ ماہی میں آنے والے 13 لاکھ ڈالرز میں سے تقریباً 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز بجٹ سپورٹ یا پروگرام کے قرضوں کے لیے اور بقیہ 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز پراجیکٹ فنانسنگ کے لیے موصول ہوئے، اس سے ایک سال قبل اسی مدت میں تقریباً 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز منصوبے میں تعاون جبکہ 2.5 ارب ڈالر آئی ایم ایف پروگرام کے قرضوں کی مد میں موصول ہوئے۔

اس سال مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے کُل ڈالرز کی تعداد 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے جہاں پچھلے سال کے برابر ہے جبکہ دو طرفہ معاہدوں کے نتیجے میں وصول ہونے والی پہلی سہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔

اکنامک افیئرز ڈویژن نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمرشل قرض دہندگان سے تقریباً 20 کروڑ ڈالرز کے قرضے موصول ہونے کی اطلاع دی جبکہ پاکستان کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے جو ایک سال قبل 20کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھے۔

مشہور خبریں۔

جے شاہ کا پاکستان کے سیکیورٹی مسائل پر تبصرہ، شاہد آفریدی کا کرارا جواب

?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایشین کرکٹ کونسل

الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت

?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر

صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:  آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد

عراقی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے

عرب ممالک اپنے مخالفین کو دبانے کے لیئے اسرائیلی جاسوسی نطام کا استعمال کرتے ہیں، اہم انکشاف

?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  عرب ممالک کے بارے میں اہم انکشاف ہوا

تاریخ کی بد قسمتی؛ معاہدہ توڑنے میں امریکہ کا ریکارڈ

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کو بین الاقوامی معاہدوں سے دستبردار ہونے یا معاہدوں

ترکی کے جنگی طیاروں کی شمالی عراق پر بمباری

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز عراقی کردستان کے

بحیرہ عرب میں جہاز تعینات کرنے کا حماس، اسرائیل تنازع سے کوئی تعلق نہیں، پاک بحریہ

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ بحیرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے