?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابقہ حکومتی اتحادی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں پر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں پی پی پی واحد جماعت ہے جو وقت پر انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کوئی نام نہاد رہنما ٹی وی پر آتا ہے اور کہتے ہیں حلقہ بندیوں تک انتخابات میں تاخیر ہونی چاہیے، حلقہ بندیوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن جب وہ عمل مکمل ہوچکا ہے تو پھر اب انتخابات کی تاریخ دینا میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حلقہ بندیاں کو مسئلہ نہیں ہے تو کوئی موسم کے بارے میں بات کر رہا ہے کہ فروری اور جنوری میں سردی ہوتی ہے ہم انتخابات کیسے لڑیں جبکہ دوسرے امن و امام کی صورت حال کے بارے میں بات کر رہے ہیں، عوام کو پہچاننا چاہیے کہ کون عوام کے احتساب سے بھاگنا چاہتا ہے اور کون تیار ہے کہ اپنے آپ کو ان کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی اپنی سیاست کرے گی اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمیں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر سے نہیں ملتا اور 18 اکتوبر کو ملک بھر میں ہر ضلعے میں پاور شو کریں گے ٹکٹس کے خواہش مندوں سے بلدیاتی امیدوار مل کر جلسے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے اور ہم انتخابات کے حوالے سے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔
بلدیاتی نمائندوں سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نگران حکومت یا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس مینڈیٹ ہے، آپ سب سے پہلے اپنی رٹ قائم کرنی ہے اور اپنی ضلعے میں دکھانا ہے کہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ ہیں، آپ کی حکومت ہے اور آپ اپنی حکومت کی رٹ قائم کریں اور عوام کے ساتھ رابطے تیز کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابقہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جنوری میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت وہاں پر سخت سردی کا موسم ہوتا ہے۔
اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ جنوری میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ممکن نہیں ہیں، چترول، خضدار کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سخت ہوتا ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ہوں گے تاہم حتمی تاریخ نہیں بتائی تھی لیکن اس اعلان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر پی پی پی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی بلاول بھٹو کے بیان کی توثیق کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا بیان دیکھا ہے لیکن ان کے علاوہ کسی اور نے یہ مسئلہ نہیں اٹھایا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو حلقہ بندیوں تحفظات ہیں تو انہیں الیکشن کمیشن سے بات کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر
نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا،
جولائی
تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم ترک حملوں کا جواب دیں گے: عراق
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو صوبہ نینوا میں
جون
ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کے مسائل دہشتگردی یا فرقہ واریت کی وجہ سے نہیں، وزیر اعلیٰ
?️ 27 ستمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور
ستمبر
حکومت کا صنعتوں کو سستی بجلی اور تنخواہ داروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا عندیہ
?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین
جنوری
حکومت کے 27ویں ترمیم کے ڈرافٹ پر پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ شیری رحمن
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری
نومبر
علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء سے ملاقات
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء
مئی