حکومت کے 27ویں ترمیم کے ڈرافٹ پر پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ شیری رحمن

شیری رحمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے 27ویں ترمیم کا ڈرافٹ ہم سے شیئر کیا ہے، اس آئینی ترمیم پر اپنی پارٹی سے پہلے مشاورت کریں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پرسوں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ ہے، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ میں معاملہ عوام سے شیئر کروں گا، انہوں نے حکومت کو کہا تھا کہ معاملہ عوام اور پارٹی میں لے کر جاؤں گا۔ شیری رحمن نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی یک طرفہ کلہاڑی تو نہیں مار سکتا، بل کے خدو خال پر سی ای سی میں مشاورت ہوگی، ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں لیکن ہمارا الگ تشخص اور منشور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسودے میں کافی چیزیں ہیں جن پر سینئر ممبران کی رائے لینی ہے، مسودے پر پارٹی اپنی رائے دے گی، پھر مسودہ پارلیمنٹ میں جائے گا پھر کمیٹی میں جائے گا۔ سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سوچنا پڑے گا کہ قانون سازی کرنا چاہتے ہیں تو کمیٹیوں میں آ کر کام کریں، بلاول بھٹو زرداری کی سوشل میڈیا پر پوسٹ طے شدہ تھی کہ وہ عوام کو بتائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینی عدالت بنانے کا معاملہ میثاقِ جمہوریت میں شامل تھا، 18ویں ترمیم سے 1973ء کا آئین اصل شکل میں بحال ہوا۔

مشہور خبریں۔

برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم

عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں

آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر گوہر

?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا

فواد چوہدری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی

حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول

جرمنوں نے صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ جاری رکھا ہوا ہے

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: تازہ ترین جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری

?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے