پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لئے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح پر گرنے کے بعد سعودیہ سے درخواست کی ہے کہ اسے فوری طور پر مزید 3 ارب ڈالر نقد فراہم کیے جائیں۔تین ارب ڈالر کی درخواست وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سعودی سفیر سے ملاقات میں کی۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جلد دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔نئی فوجی قیادت بھی سعودی امداد کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔سعودی امداد کی فوری ضرورت اس لیے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری 2019 کے بعد پہلی بار سات ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔

موجودہ ذخائر کی سطح تقریبا 6.7 ارب ڈالر ہے جو کہ 18 جنوری 2019 کو تقریباً 6.6 ارب ڈالر کی سطح کے تقریبا برابر ہے۔ذرائع کے مطابق 6.7 ارب ڈالر کے ذخائر رواں مالی سال کے آئندہ تین ماہ جنوری تا مارچ کے دوران 8.8 ارب ڈالر کے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے لیے ناکافی ہیں۔علاوہ ازیں ۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف محاذوں پر غیر معمولی تعلقات ہیں۔وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کو سیلاب کے بعد جاری تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی ) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 بلین امریکی ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں قیمتی سرمایہ کاری پر سعودی فنڈ برائے ترقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ مملکت سعودی عرب کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔آخر میں، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور امداد پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

مشہور خبریں۔

جدید فضائی دفاعی نظام کو چند دنوں میں کیف روانہ

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:     کیف کے غیر متوقع دورے میں جرمن وزیر دفاع

غزہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی چالیں دوحہ مذاکرات ناکام؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات، جو دو ہفتے سے

فدان: نیتن یاہو کی تخریب کاری کا امکان ہے

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے حماس کی طرف سے ٹرمپ کے

سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام

بھارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی حکومت نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کو بھی پاکستانی فلمیں،

ٹرمپ کی نظریں افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر کیوں ہیں؟

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: بگرام کی فوجی کارروائیوں کے لیے اعلیٰ صلاحیت، افغانستان کے

یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر

شام کے بارے میں ترک صدر کا مضحکہ خیز موقف

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے