?️
چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان میں موجود چینی کارکنوں کو دہشت گردی کے حملوں سے بچانے کے لیے ان کارکنوں کی تمام نقل و حمل بلٹ پروف گاڑیوں میں کی جائے گی۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 11ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے منٹس کے مطابق جسے(CPEC)کے نام سے جانا جاتا ہے، دونوں اطراف کے حکام نے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اس منصوبے کے پاکستان کے حصے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق اس مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں کام کرنے والے چینی کارکنوں کی تمام نقل و حمل بلٹ پروف گاڑیوں میں کی جائے گی، دونوں فریقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسپکٹرز کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا، اس رپورٹ کے مطابق تحت CPEC منصوبے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات چینی حکومت کے خدشات کو دور کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ بیجنگ اس وقت تک آگے نہیں بڑھتا جب تک اسے اپنے شہریوں کے تحفظ کی مکمل ضمانت نہیں مل جاتی اور توانائی کے معاہدوں کے حوالے سے پاکستان اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ عوامی توقعات کے برعکس پاکستان اور چین نے اس ہفتے کے شروع میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے دو روزہ دورے کے دوران 11ویں CPEC مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے دوران سی پیک منصوبے پر دستخط نہیں کیے تھے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مسودے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ ملاقات کا مختصر وقت اور متعدد ملاقاتیں تھیں، ورنہ کچھ اور اہم بات چیت کا موقع ہاتھ سے چلا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی یا تو ایک وفد چین جائے گا جو اس مسودے پر دستخط کرے گا یا آنلائن دستخط کر دیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
یورینیم کی افزودگی کے لیے تل ابیب سے ریاض تک گرین لائٹ
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زچی ہانگبی نے پیر کے
اگست
تل ابیب میں جولانی کے ساتھ مذاکرات مین کیا ہوا ؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات ہاآرتص کے مطابق، اسرائیلی حکام اور شام کے
مئی
راجا پرویز اشرف کی فیض آباد دھرنے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی تجویز
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے فیض آباد
نومبر
تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک
?️ 5 مارچ 2021سینٹ لوئی {سچ خبریں} امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب
مارچ
لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، لیکن رکیں گے نہیں، آرمی چیف
?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا
دسمبر
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت
مارچ
جو بائیڈن نے یوکرین کو 600 ملین ڈالر کی امداد کا حکم دیا
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو یوکرین کو
فروری
اسلام آباد میں شہد کی مکھیاں پالنے اور ہنی بورڈبل 2021 کی منظوری دی گئی
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے
اکتوبر