?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 15 اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اس وقت لوگوں کی جانیں بچانا سب سے بڑا کام ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ سے زائد افراد سیلاب کے باعث متاثر ہوئے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، 5 لاکھ سے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد وٹنری کیمپس لگائے گئے، مویشیوں کے چارے کا بھی بندوبست کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے، نالوں میں تجاوزات کے خاتمے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کی صورتِ حال ہے ، چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، قادرآباد میں بھی سیلاب کی صورتِ حال برقرار ہے اور رواس برج پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریموں برج سے 3 لاکھ 61 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی ہیڈورکس پر 2 لاکھ 82 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ ستلج میں گنڈاسنگھ والا پر پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے انخلاء کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تحصیل اور ضلعی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل میں موجودہ بحران کا تجزیہ
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قیام کی قرارداد میں اعلان کیا گیا تھا
فروری
غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں
ستمبر
آکسیوس: وائٹ ہاؤس میں آبنائے ہرمز اور ایران کے ساتھ مذاکرات پر اجلاس منعقد ہوا
?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے دو امریکی عہدیداروں کے
اپریل
روس کا افریقی ممالک کی طرف جھکاؤ
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ
اگست
شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،
جون
امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بلاشبہ آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے
مئی
یمن حکومت کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ
جون
مسلح افواج نے قوم کو نیا اعتماد دیا‘ دشمن کی ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
?️ 18 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے
اکتوبر