پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے تمام شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیت میسر آئی ہے:عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے تمام شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیت میسر آئی ہے،ایسی سہولت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی مفت میسر نہیں۔ 

اسلام آباد میں پمزہسپتال کے نئے شعبہ حادثات اور سیکٹر جی 13 میں 300 بیڈز کے نئے ہسپتال کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو انہوں نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں ایمرجنسی کی صورتحال دیکھی تو تب ہی فیصلہ کیا کہ اس کو بہتر کرنا ہے کیونکہ جب بھی کوئی مریض ایمرجنسی میں آتا ہے تو اس کے لئے سب سے بہتر طبی سہولت یہاں میسرآنی چاہیے. 

انہوں نے کہا کہ پمز کا ڈینٹسٹری کا شعبہ بہترین ہے لیکن یہاں ایمرجنسی حالت بہت بری تھی انہوں نے کہا کہ ہم نے شوکت خانم کے 2 ہسپتالوں کے آرکیٹیکٹ سے پمز ہسپتال کی ایمرجنسی کو ڈیزائن کروایا ہے جس کا سارا خرچہ پاکستانی تارکین وطن نے برداشت کیاہے پاکستان دنیا میں عطیات کرنے والی بڑی قوم ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم نے پورے پاکستان میں سب سے معیاری ایمرجنسی کاسنگ بنیادرکھا ہے ، اس کے علاوہ جی 13 میں 300 بستروں پرمشتمل نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے 1985 کے بعد اسلام آباد میں یہ نیا ہسپتال بن رہا ہے اسلام آباد سب سے تیزی سے پھیلتا شہر ہے گزشتہ 10 سالوں میں اس کی آبادی دوگناہو گئی، نئے ہستپال نہ بننے پر پہلے سے موجود ہسپتالوں پر بوجھ اور ڈاکٹروں پر بھی دباﺅ پڑتا ہے . 

انہوں نے بتایا کہ یہ نیاہسپتال بھی امریکی آرکیٹیکٹ نے ڈیزائن کیاہے ہم کوشش کریں گے کہ پاکستانی آرکیٹکٹس کو بھی تربیت دیں وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں موجودہ حکومت نے عوام کے لئے جو کام کئے گزشتہ حکومتوں نے نہیں کئے سندھ کے علاوہ تمام صوبوں کے رہائشیوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جارہی ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی مفت یہ سہولت میسر نہیں بلکہ وہاں پریمیم دینا پڑتاہے، ہمارے ہاں یہ سہولت مفت دی جارہی ہے ، جب اس منصوبے کاآغازکیا کہ اس وقت لوگ کہتے تھے کہ یہ کام مشکل ہے ، نہیں ہو سکتا. 

انہوں نے کہا کہ یہ فلاحی ریاست کی طرف ایک اہم قدم ہے تاکہ انسانیت کا نظام ہو ،غریب کے پاس بھی علاج کی بہترین سہولیات ہوں اس سے قبل لوگ مجبوری میں بیماریوں کی وجہ سے قرض لیتے تھے وزیراعظم نے کہا کہ جب سے میں سیاست میں آیا ہوں تب سے میرا یہی خواب تھا ، اس کارڈ کی بدولت اب شہری ایسے ہسپتالوں میں بھی علاج کروا سکتے ہیں جن کا وہ صرف تصور کرسکتے تھے. 

وزیراعظم  عمران خان  نے کہاکہ انہیں ڈاکٹرز ہسپتال کے مالک نے ٹیلی فون پر بتایا کہ پہلی بار ایک محنت کش کے ہارٹ کا صحت کارڈ پر یہاں آپریشن ہوا ہے وزیراعظم نے کہا کہ اس کارڈ کی وجہ سے اب نجی شعبہ آگے آئے گا، پرائیویٹ پبلک شراکت داری ہو گی،دور دراز کے علاقوں میں نئے پرائیویٹ ہسپتال بنیں گے کیونکہ دور دراز کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں جاتے تھے و ہاں نرسیں نہیں ملتیں وزیر اعظم  نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اس کے ساتھ ساتھ یکساں نصاب تعلیم رائج کی جانب اہم قدم اٹھایا جس طرف ماضی میں کسی نے توجہ نہیں دی ہمارے ملک کی بدقسمتی یہاں رائے طبقاتی نظام تعلیم ہے،یہ نظام متوسط طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا تھا،انگریزی ایک کلاس بن چکی تھی، یہ دراصل غلامی کا ایک طوق ہمارے گلے میں پڑا ہے، لوگ اپنے آپ کو پڑھا لکھا ثابت کرنے کے لئے ا نگریزی کے جملوں سے اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں، یہ احساس کمتری ہے ہم نے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم لانے کی شروعات کر دی ہیں. 

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ملک میں اقتصادی بہتری لائی، تمام معاشی عشاریے مثبت جارہے ہیں، ہماری حکومت نے آمدن کے مقابلہ میں اخراجات کم کئے اور آمدنی بڑھائی تاکہ کسی کی غلامی نہ کرنی پڑے وزیراعظم نے کہاکہ پمز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی یہ بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ میرٹ کی پاسداری کریں، حکومتی نظام میں میرٹ ختم ہونے کی وجہ سے وہ کرپشن کی اجازت دیتا ہے ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نجی طرز پر سسٹم لے کرآئیں اور میرٹ پر تقرریاں کریں، اگر کوئی جونیئربہترین منتظم ہو سکتاہے توو اس کی تعیناتی کی جائے. 

انہوں نے کہا کہ پمز پورے پاکستان کے ہسپتالوں کے لئے ایک مثال بن سکتاہے نیا جناح ہسپتال اسلام آباد 300 بستروں کاہسپتال ہو گا جس میں ایمرجنسی میں 27 بیڈ ، جنرل وارڈ میں 196 ، کارڈیالوجی میں 8 ، آئی سی یو میں 16، انڈوسکوپی میں 22 ،میٹرنٹی میں 5 اور سرجیکل ریکوری میں 18 بیڈزہوں گے. انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا ایک جدید آلات سے لیس ہسپتال ہو گا، اس کے علاوہ پمز میں 200 بستروں کی ایکسڈینٹ وایمرجنسی سنٹر میں ایکیوٹ کیئر کے 22 ، فاسٹ ٹریک کے 44 ، ٹراما کے 27، ابزرو کے 51، ٹرائی ایج کے 6 اور متفرق 3 بیڈ ہوں گے.

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی۔ خواجہ آصف

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت

?️ 7 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مالی امداد کو آگے بڑھانے کے تایید کی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس، سخت گیر ریپبلکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے

کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے

بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے

ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی

?️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے