?️
اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب روپے کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا، جبکہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونے کےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔
وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد منگل کے روز وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکا خدشہ ظاہرکردیا ۔ وزیر اعظم کے مطابق مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، تیل مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کر دی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب ثالثوں اور عالمی
مارچ
مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی
اپریل
صیہونیوں کی عارضی حکومت کا خاتمہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بہت سی صہیونی شخصیات اور مصنفین نے صیہونی عارضی حکومت
ستمبر
فلسطینی مزاحمت کی صہیونی مخالف کارروائیاں
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: وسام سعید موسی عباسی 24 مارچ 1977 کو سلوان، القدس
مئی
ایپل دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب
?️ 18 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے شیاؤمی کو
اکتوبر
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم
مئی
یواے ای کا جنگی بیڑا یمنی فوج کے ہاتھوں میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے
جنوری