ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد واحد راستہ ہے۔ مفتی تقی عثمانی

ہمارا سیاسی نظام کیسا ہے؟مفتی تقی عثمانی کی زبانی

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعت کے لیے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔

شہرِقائد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت میں آئین کےتقاضوں کے مطابق علما مقرر کیے جائیں،26 ویں ترمیم میں سود سےمتعلق ترمیم خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سود کو ختم کرنے کے دستوری تقاضے کو پامال کیا جارہا ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق سارے بینکوں کو ترمیم سے مستثنیٰ قرار دیا جارہا ہے۔

معروف عالمِ دین کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کا مطلب ہم جنسی پرستی کا دروازہ کھولنا ہے، اس حوالے سے بھی علما کرام نے اپنا موقف دینا ہے، ہمارے ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعیت کے لیے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ مسلح جدوجہد شریعت کے بالکل خلاف اور بغاوت ہے، دہشت گردی کا طوفان ملک پر مسلط ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے، دینی مدارس کا معاملہ بھی کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

بے دخل کیے جانے والے غیر ملکی خاندان کو 50 ہزارسے زیادہ نقدی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر داخلہ

?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

?️ 6 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس

ایران ڈیل اور آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینوں اور ہفتوں کے دوران

یوکرین جنگ کے معاملے میں روس کی صیہونی حکام پر تنقید

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یوکرین جنگ کے معاملے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں

ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

نیتن یاہو کو خطے کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بدھ کے روز کہا کہ

نیتن یاہو اور ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: اس ہفتے کے روز صیہونیوں نے صیہونی حکومت کی حکمران

مصر کے سربراہ انٹیلی جنس کی صہیونی خطرات کے درمیان لبنان کے دورے کا اعلان

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الجمہوریہ نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے