?️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے، گورنر پنجاب سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں تجارت کیلئے پاکستان میں وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولیات دی جائیں گی۔
پنجاب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ساز گار ماحول ہے ۔یاد رہے کہ چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی۔ سمندر پار پاکستانی ترسیلات کے ذریعے ملک کی خدمت کر رہے تھے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب چیمبرسے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کی سید علمدار حسین شاہ ، نیو یارک سمال چیمبر کی قیادت میں ملاقات کی تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔ سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔
گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ تھے۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تھا تواوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی بزنس مین نے آگے بڑھ کر مدد کی تھی۔گورنر پنجاب نے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اگلے سال چین کا دورہ کریں گے : بیجنگ
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
دسمبر
روس، طیاروں کے انجن اور میزائل بنانے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک میں شامل
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو طیارہ اور
ستمبر
روس نے یوکرین میں طولانی جنگ کی پیش گوئی کی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو اور کیف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے
اگست
ایران پر اسرائیل کے حملے کی دستاویزات افشا کرنے والا شخص گرفتار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: CNN رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک شخص پر
نومبر
آل سعود صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے کیا حرکتیں کرتے ہیں؟ انصار اللہ کے سربراہ کی زبانی
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تاکید کی
اپریل
آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی پالیسیوں کا معترف، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مانیٹری فنڈ اور
اکتوبر
وزیر اعظم نے گلکت بلستان کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تاریخی
مارچ