🗓️
کراچی(سچ خبریں) 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایاجاتا ہے اس حوالے سے پاکستان میں بھی عالمی دن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،پاکستان بھی دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں،ماہرین کے مطابق پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے اور سال2025تک ملک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس دن کو منانے کا آغازسال1993سے کیاگیا تھا،سال1992میںبرازیل کے شہر ریو ڈی جنیرونے اقوام متحدہ کی ماحول اور ترقی کے عنوان سے منعقد کانفرنس میں پانی کاعالمی دن منانے کی سفارشکی تھی۔رواں برس یہ دن ویلیونگ واٹر کے مرکزی خیال کے تحت منایاگیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں اس وقت 7 ارب افراد کو روزانہ پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جن کی تعدادسال 2050 تک بڑھ کر 9 ارب ہونے کی توقع ہے۔اس وقت دنیا بھر میں 1 ارب 10 کروڑ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم اور 2 ارب 70 کروڑ افراد پانی کی قلت کا شکار ہیں۔پاکستان بھی دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جب پاکستان وجود میں آیا تو اس وقت ہر شہری کے لیے 5 ہزار 6 سو کیوبک میٹر پانی تھا جو اب کم ہو کر 1 ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے اور سنہ 2025 تک 800 کیوبک میٹر رہ جائے گا۔پاکستان میں پانی کی مقدار میں کمی کے علاوہ اس کا معیار بھی انتہائی پست ہے۔
ملک کی 85 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، ملک کا 92 فیصد سیوریج کا پانی براہ راست دریاں اور نہروں میں شامل ہوجاتا ہے۔اس آمیزش کی وجہ سے 5 کروڑ افراد سنکھیا کے زہریلے اثرات کی زد میں ہیں۔اس گندے پانی کی وجہ سے ہر سال 52 ہزار بچے ہیضہ، اسہال اور دیگر بیماریوں سے جاں بحق ہوتے ہیں۔ اس وقت معیشت کا ڈیڑھ فیصد حصہ اسپتالوں میں پانی سے متعلقہ بیماریوں کے علاج پر خرچ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے اور سال2025تک ملک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیر زمین پانی کے استعمال کی پالیسی بنانے، زیر زمین پانی کے ذخائر محفوظ بنانے، ڈیموں کی تعمیر اور پانی کے ضیاع کو روکے جانے کی سخت ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر
غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 237 فیصد بڑھ گئی
🗓️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے
مارچ
ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے
جولائی
شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا
🗓️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں
ستمبر
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی
نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی
مئی
وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل
🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری
مئی
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
🗓️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر