?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی دستاویزات تک رسائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے بانی و منحرف رہنما اکبر ایس بابر کو پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات کے مطالعے کے لیے مالیاتی ماہر کی خدمات لینے کی اجازت دی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی وکیل کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ای سی پی میں 14 اپریل 2021 کے حکم نامے پر ‘جزوی نظرِ ثانی کی درخواست’ الیکش کمیشن میں پیش کی۔
درخواست میں اسکروٹنی کے عمل کے دوران چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا مالیاتی ماہر کو شامل کرنے کی تجویز پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔نظرِ ثانی درخواست میں حکمراں جماعت نے دعویٰ کیا کہ اسکروٹنی کے عمل کے دوران مالیاتی ماہر کی معاونت کی اجازت دینا پورے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ای سی پی بینچ نے اسکروٹنی کمیٹی کو دستاویزات کے معائنے کے لیےدونوں فریقین کو 8 روز دینے اور اپنی رپورٹ کمیشن کے پاس مئی کے اختتام تک جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔
ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین سے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ان کے تکنیکی ماہرین کے نام بھی طلب کیے تھے۔
چنانچہ گزشتہ روز اکبر ایس بابر، سید احمد شاہ کی سربراہی میں قانونی ٹیم اور بدر اقبال چوہدری کے ساتھ اور ای سی پی کے سامنے تحریری طور پر نامزد کیے گئے مالیاتی ماہرین کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے۔
تاہم کمیشن کے رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جانے کی وجہ سے ای سی پی ڈائریکٹر جنرل قانون دستیاب نہیں تھے اور اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔
اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی کے ایک رکن سے کہا کہ کمیشن کے احکامات کے مطابق کمیٹی بلا کسی تاخیر کے کارروائی آگے بڑھائے۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے بتایا کہ متعلقہ فریق (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے اس نے اپنے مؤقف کی فتح قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور میڈیا کے ایک طبقے نے دعویٰ کیا کہ میری حکمراں جماعت کے اکاؤنٹس کی رازداری ختم کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی ہے جبکہ حقیقتاً ای سی پی نے اس پر آگے کی راہ تجویز کی ہے۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کو بلا تاخیر اسکروٹنی کا عمل کرنا چاہیے اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات کے مطالعے کے لیے 8 روز کے شیڈول کو حتمی شکل دینی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ماموں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا میرا نہیں ہوا
?️ 25 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا
دسمبر
سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی
ستمبر
براڈ شیٹ کمیشن نے لیادفتر شرعی عدالت اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 3 فروری 2021براڈ شیٹ کمیشن نے اپنے دفتر شرعی عدالت کو اسلام آباد میں
فروری
ایمسٹرڈیم کے میئر: یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے حلیما نے ہالینڈ کی حکومت سے
مئی
معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ
جون
میں ذاتی وجوہات کی بناء پر 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا: پومپیو
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ وہ
اپریل
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر
ماسکو امن کانفرنس، پاکستان سمیت متعدد ممالک نے افغانستان میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
?️ 19 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) افغان حکومت اور طالبان کے مابین ماسکو میں ہونے
مارچ