?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت غیر معمولی تنازعات کا پرامن حل انتہائی ضروری ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے،آئیے امن کو یقینی بنائیں اور اپنی عوام کی معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ دیں۔
قبل ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی حلف برداری کے چند منٹوں کے اندر ہی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ‘‘بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔
342 رکنی پارلیمان میں انہیں 174 ووٹ ملے اور اس طرح اب پاکستان کا اقتدار ان کے ہاتھ میں ہے۔ شہباز شریف کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد، اب دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے نئی دہلی کی نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والی پیش رفت پر مرکوز ہے۔ مبصرین کے مطابق اسے اب دو طرفہ سفارتی پیش رفت کی توقع ہے تاہم بھارت کا رویہ اس معاملے میں بہت محتاط ہے۔ بعض اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ایک نئے ”سفارتی آغاز” کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس کے دور رس اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی
نومبر
صیہونی ریاض کے ممکنہ سمجھوتے پر فلسطینیوں کا رد عمل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اس اعتماد کا
اگست
صیہونیوں کی خالی بندوق سے دھمکیاں:رائے الیوم
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:قطری اخبار رائے الیوم نے صیہونیوں کی زبانی اپنے بگڑتے ہوئے
جولائی
ٹی وی چینلز لائسنس معطلی، پیمرا کا اختیار کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر
اگست
صہیونی فوج کو ایک بے مثال بحران کا سامنا
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اپنے ایک مضمون میں صیہونی حکومت
مارچ
سید حسن نصراللہ کی شہادت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید
ستمبر
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کیا جائے گا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے
اگست