?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔
یوم فضائیہ پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایئر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے، 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایئر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،فخر ہے کہ وہ جذبہ اور روایت آج بھی قائم ہے جس کا مظاہرہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی شاندار کامیابی اس کا بات ثبوت ہے ،حالیہ پاک ۔ بھارت جنگ میں ہمارے شاہینوں نے دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، ہمارے شاہینوں کا یہ کارنامہ ہمیشہ’6.0 فتح‘ کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی جرأت اور مہارت سے شاہینوں نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان کی خودمختاری ناقابلِ تسخیر ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو بلند ترین مقام دیتی ہے،قائد ِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کی بنیاد کو مضبوط کیا۔
اِن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالاجی کا تحفہ دیا اور ایئرفورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے، شہید محترمہ نے پاک فضائیہ کے لیے ایف 16 جہازوں کے حصول کے لیے کلنٹن انتظامیہ پر دباوَ ڈالا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر جہازوں کی تیاری کے ایم او یو پر دستخط کیے،پاک فضائیہ کی اصل طاقت صرف طیارے اور ہتھیار نہیں بلکہ اِس کے شاہینوں کے ناقابلِ شکست حوصلہ ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین واقعہ میں اسرائیلی خود کو ثالث کے طور پر کیوں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران کے کئی دنوں بعد صیہونی حکومت نے
مارچ
سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے
مارچ
امریکہ جنگ بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ میں عام
اکتوبر
نئے آئی فون 13 سے متعلق صارفین کے لئے اہم خبر
?️ 31 اگست 2021نیویارک ( سچ خبریں) نئے آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی
اگست
صہیونی ذرائع نے تل ابیب شہر کے ٹرین سسٹم پر سائبر حملہ کی تصدیق کی
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے پیر کی شام تل ابیب لائٹ ریل
جولائی
کیا اسرائیل کے خلاف ایران کا اگلا حملہ پچھلے حملے سے مختلف ہوگا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ
اگست
بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کی اراکین سے مشاورت شروع
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے
جنوری
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی’قانونی کارروائیوں’ کی مذمت
?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیپیٹل پولیس آفیسر
جولائی