🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں اور سعودی عرب نے ماحولیاتی معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں،سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کیلیے معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار ہوگیا ، سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی۔
یاد رہے مارچ کے آخر میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے کی صہیونیوں کی نئی سازش
🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک
نومبر
عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار
🗓️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراقی صوبہ انبار میں شہر فلوجہ کے
اپریل
سید حسن نصراللہ کے اقدامات پرُاسرار ہوتے ہیں:صیہونی اخبار
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے
اگست
بشریٰ بی بی پر الزامات: مریم نواز کےخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، فواد چوہدری
🗓️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مئی
صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی
جولائی
صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور
🗓️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون
نومبر
درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ
🗓️ 17 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ
مئی
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر