پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 47 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 686.40 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 136 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد دوبارہ 66 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید کہا کہ متعدد مثبت پیش رفت کی وجہ سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

13 دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 280 کی سطح پر آگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ شکست کا انتباہ

?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوانیا میں ایک تقریر میں خبردار

پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے

بھارت نے پاکستان آنے والا دریائے چناب کا پانی روک دیا، جہلم میں بھی کمی کا خدشہ

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

سلمان خان کترینہ کی شادی میں کیوں نہیں جائیں گے؟

?️ 24 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی

چیف جسٹس اطہرمن اللہ پولیس کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کاروائی سے روک دیا

?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے

میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان

دمشق صیہونی حکومت کے اہداف کے بینک میں کیسے آیا ؟

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، میڈیا نے

ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے