?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت ہوئی۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ اساتذہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، جب پوری قوم آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق کام کریں، جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اس کی نفی کریں۔
سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا
?️ 24 دسمبر 2022سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شراب لے
دسمبر
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری
مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا، 54 نکات شامل
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا
ستمبر
اسرائیل کی تکنیکی جنگ علاقائی مساوات کو کس سمت لے جا رہی ہے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے پیجرز کا دھماکہ گزشتہ دو دنوں میں ملکی،
ستمبر
صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ
نومبر
نیتن یاہو کی طوفان الاقصی کی تحقیقات روکنے کی کوشش
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین
نومبر
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست
پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب
جون