?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ، وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں ایک قطرہ خون بہے بغیر تبدیلی آنا پاکستان کا مرہون منت ہے، پاکستان نے طالبان کی دیگر ملکوں سے بات چیت کرائی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لائحہ عمل دیا ہے کہ جو گروپ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا عہد کریں گے، انہیں قومی دھارے میں لانے میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر اس وقت کوئی نہیں ہے، وزیر اعظم شجر کاری کے معاملے پر دنیا کی رہنمائی کررہے ہیں، عمران خان کے وژن کے تحت جہلم میں درخت لگائے گئے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، پاکستان نے امریکا اور دیگر ممالک کی بات چیت طالبان سے کرائی تھی۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری حکومتوں نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، تحریک انصاف کا غیر سنجیدہ لیڈر شپ سے کوئی مقابلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ایسے گروپ سے بات چیت ہورہی ہے جو بھٹکے گئے تھے، افغانستان میں تبدیلی آئی اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ملک میں امن ہوگا تو ہی معیشت مستحکم ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوگئی ہیں، ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے، بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر ہماری تمام تر توجہ سیکیورٹی اور معیشت پر ہونی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ہمارے کمانڈروں کا قتل ہمارے اعزاز کا تمغہ ہے: قسام بٹالین
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العروری کے
جنوری
تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں
ستمبر
محمود خان کا سینیٹ میں اپنی تمام نشستیں جیتنے کا دعوی
?️ 27 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انشاءاللہ سینٹ
فروری
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر
صیہونیوں کو جاسوسی فوبیا
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی پولیس نے ایک عام شہری جوڑے کو ایران کے
جولائی
زیلنسکی نے اچانک انتخابات کرانے پر رضامندی کیوں ظاہر کی؟
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: کچھ تجزیہ کار یوکرائنی صدر کی اچانک تبدیلی اور انتخابات
دسمبر
خطے میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کے پیچھے بعض عرب حکومتوں کا ہاتھ ہے: یمنی اہلکار
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کی صنعا میں مقیم حکومت کے وزیر خارجہ کے
دسمبر
صیہونیوں نے ٹرمپ سے کئی بار مدد مانگی؛امریکی ویب سائٹ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ
جون