?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ آج ایوان بالا کے اجلاس کے دوران یونان میں ہونے والے کشتی حادثے اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے 4 اداروں پر عائد کردہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ملک کے ایوان بالا کا اجلاس جاری ہے جس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران صحافیوں نے پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون کے تحت کیسز پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا، صحافی برادری کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے تحت ہمارے خلاف مقدمات درج کیے جانے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔
چیئرمین سینیٹ نے اجلاس سے صحافیوں کے واک آؤٹ کا نوٹس لیا جس کے بعد سینیٹر سلیم مانڈی والا، سینیٹر عون عباس اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ پریس روم پہنچ گئے اور صحافیوں کو منانے کی کوشش کی۔
سینیٹر عون عباس نے تجویز دی کہ معاملے پر ایک تین رکنی کمیٹی بنادیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اجلاس کے بعد صحافی برادری ملاقات کے لیے آجائے، اس پر بات کرلیتے ہیں، میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے بھی معاملہ پر بات کرلیتا ہوں۔
اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ یونان میں ہونے والے کشتی حادثے اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے 4 اداروں پر عائد کردہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔
کامران مرتضی نے کہا کہ ایوان میں ان دونوں معاملات پر گفتگو کی جائے، یونان کشتی کے ذمہ داروں کو بددعائیں دینے کا دل کرتا ہے، اس پر چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں معاملات پر وقفہ سوالات کے بعد گفتگو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی
?️ 23 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ
مارچ
امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں
?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست کو
مئی
اسرائیل کی جنوب لبنان میں شدید فضائی اور توپ خانہ حملوں کی تازہ لہر
?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: اسرائیلی قبضہ کار فوج نے آج (جمعرات) کی صبح جنوب
اگست
تل ابیب میں موساد کا ایک سینئر افسر ہلاک
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: ہیکنگ گروپ حنظلہ نے مقبوضہ علاقوں میں ایک بڑے قتل
جون
ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ
جنوری
جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں
مئی
صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی
جولائی
ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری
?️ 20 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5
مارچ