ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: زلفی بخاری

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: زلفی بخاری

?️

اسلام آباد (سچ  خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کچھ خاص نیا نہیں ہے، اپوزیشن کی جماعتیں خود تقسیم ہیں، حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کچھ خاص نیا نہیں ہے، اس کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رواں سال موسم گرما میں برطانیہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، عالمی سطح پر سب متاثر ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی جس کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ دنیا نے کرونا وائرس کے روک تھام اور اس کے سد باب کیلیے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ جی ڈی پی، ایکسپورٹ اور ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر بہتری سامنے آئی ہے، جس مثبت اثرات آنے والے دنوں میں عوام کو نظر آئیں گے۔ اس موقع پر والدین کے قاتلوں کی گرفتاری کی فریاد کرنے والے شخص کو زلفی بخاری نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں لاہور میں اندھے قتل کے مجرم پکڑوانے کے لیے بھرپورکردارادا کروں گا، آئی جی سے گذشتہ رمضان میں ہونے والی واردات پر بھی تفصیلی گفتگو کروں گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف محاذ سرگرم ہو گیا ہے ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آئینی اور قانونی آپشنز کے استعمال کے حق میں ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں کا خیال ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سی ای سی سے منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔جس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے بعد تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی طے کی جائے گی، جبکہ تحریک عدم اعتماد پر ایک مؤقف اپنانے کے بعد رابطے شروع کیے جائیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے

افغانستان میں امریکی میراث، طالبان کی زبانی

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جہاں بعض ممالک نے افغانستان کی سلامتی پر تشویش کا اظہار

امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا

?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے

بھارت مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے ،حریت کانفرنس

?️ 24 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

صنفی امتیاز میں اضافہ، وفاقی حکومت کا صوبائی ٹاسک فورس فعال بنانے کا حکم

?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں صنفی امتیاز کی شرح میں مزید

صیہونیوں کے ساتھ شام کا مکروہ معاہدہ؛ کیا جولانی اسرائیل کے سرپرست بنیں گے؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی تجزیہ نگار نے گولانی کے صیہونیوں کے ساتھ

قطر نے یورپی یونین کو گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی

?️ 27 جولائی 2025قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی

امریکی ریاست مشیگن میں 8 افراد زخمی

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ریاست مشیگن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے