🗓️
لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بادی پر قابو پا کر عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہو گا اس حوالے سے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔
آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں بے پناہ اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے، یہ دن آبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے، سماج میں بہبودِ آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کاباعث بن رہا ہے، بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی توجہ کے منتظر ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر شہری تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق کو امریکی جارحیت کا جواب دینا چاہیے
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور حکومتی قانون اتحاد کے رکن طائر
جنوری
یمن کا علاقائی اور بین الاقوامی کردار
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ
جنوری
فواد چوہدری نے نوازشریف کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیا
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز
جنوری
بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک
اگست
برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لیسٹ سے نکال دیا
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بڑی سفارتی
ستمبر
جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں
🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ
ستمبر
ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے: روس
🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی
مارچ
یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کی قیادت امریکہ اور انگلینڈ کر رہے ہیں:یمنی وزیر خزانہ
🗓️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ
دسمبر