🗓️
کراچی(سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کر دی جائیں گی۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔
تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس ضمن میں پی ٹی اے کو خط لکھیں گے، صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے لوگوں کو میسج کی صورت میں پیغام بھیجے کہ ویکسین لگوائیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اگلے ماہ ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔
ادھر بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
مارب میں 35 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: مارب شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحادی افواج
دسمبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں حماس کے دو لیڈر گرفتار
🗓️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے میں حماس کے
مارچ
امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم
فروری
صیہونی اخبار کا فلسطینی مجاہدین کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
مئی
غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پرچم ڈبلن سٹی کونسل پر سات روز تک لہرائے گا۔
دسمبر
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی
🗓️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے
اپریل
سائبر ماہرین نے آئی فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا
🗓️ 25 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے آئی فون
اپریل
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی