?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا ، اس لیے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا اور جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چوبیس گھنٹوں میں 1923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 937 ہے ، جن میں سے 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے اور اب تک صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 کورونا رپورٹ ہوئے ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072 افراد عالمی وباء کا شکار ہوچکے ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 626 افراد مین کورونا کی تصدیق ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعددا 25 ہزار 589 بتائی گئی ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کورونا وباء کے باعچ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 105 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 135 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763 جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں اب تک 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی
اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ
دسمبر
توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ’متنازع‘ فیس بک پوسٹس کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے
?️ 28 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی
جولائی
بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
?️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں
ستمبر
باکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے معاہدے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا عوامی جمہوریہ چین
مئی
عید کا چاند دیکھنے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا
مئی
چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک
نومبر
واشنگٹن اور تل ابیب کا 500 پاؤنڈ بم بھیجنے پر اتفاق
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: رفح میں صیہونی حکومت کی زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد
جون