وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو، پاکستان بار کونسل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔ پاکستان بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس میں بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ، حسن رضا پاشا اور صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت شریک تھے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ دیا، سپریم کورٹ فیصلے میں کوئی قانونی خلا ہے تو دیکھا جاسکتا ہے، وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست رات کو لگتی تھی، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پی ٹی آئی انے حق میں فیصلے آنے پر خوش تھے، اب آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔

وائس چیئرمین ہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن ایک گاؤں میں کروایا ، پی ٹی آئی کو لانے والی طاقتوں نے ہی انہیں واپس بھیجا، پی ٹی آئی کا سربراہ جمہوری نہیں تھا جسے تحریک عدم اعتماد سےگھربھیجا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم ہے تو بتائیں۔

صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ اداروں اور ججزپر تنقید کرنے والی روش کو روکنا ہوگا، کسی نے فیصلوں کے اوپر کوئی قانونی تنقید نہیں کی، صرف ججزکو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ججز پر تنقید کے ٹرینڈ کو روکنا چاہیے، ہم ججز کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ججزکے خلاف مہم جوئی کی روایت چل پڑی ہے، فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے ججز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی

حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں

بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی محورِ مزاحمت سے عارضی طور پر علیحدگی کے بعد

پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لیےجانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا

ترکی میں اردگان کی مرکزی اپوزیشن پارٹی پر ڈیموکلس کی تلوار 

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ظاہراً اوزگور اوزل، جمہوریت خلق پارٹی کے رہنما کے لیے

واٹس ایپ میں یکساں یوزرنیم کا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر

ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے