?️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور سعودی عرب جانتا ہے کہ امریکی حمایت پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ کی قیادت امریکہ، برطانیہ اور مغرب کررہے ہیں اور ہمیں کچھ نئے چیلنجز کا سامان ہے جن سے نمٹنے کے لیے ہم روس، ایران، مزاحمتی محور ممالک اور دیگر ممالک جو امریکی تسلط سے متاثر ہوئے ہیں، کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک سٹریٹجک خطہ ہے، یمنی مذاکراتی وفد کے روس کے دورے کو ایسے نازک مرحلے پر یمنی عوام کے فائدے میں قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ یمنی عوام کے مفاد میں ہے۔
عبدالسلام نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی مزاج میں تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب جانتا ہے کہ امریکی حمایت کسی بھی طرح کی ضمانت نہیں ہے، انہوں نے جنگ بندی کے موقف کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی انسانی صورتحال سے متعلق وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے اور یہ آخری موقع ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس کی توسیع کو قبول کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن اپنے عوام کے فطری حقوق کے حصول کا مطالبہ کرتا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو اپنے عوام کے خلاف جرم سمجھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی
اگست
برطانوی پولیس نے شاہی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے واقعے کی اطلاع دی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان
جون
غزہ میں اسرائیل کی بربریت ناقابل بیان
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر غزہ
نومبر
اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ کے ساحل پر حملہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 41ویں روز
مارچ
انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل
?️ 14 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9
فروری
دمشق کے زینبیہ علاقے میں شیعیان کے خلاف فرقہ وارانہ تحریک کا آغاز
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ (سیدہ زینب) میں
نومبر
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
بیروت کے مہلک واقعے میں19 مجرم کئے گئے گرفتار
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر