بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں ٹوئٹر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ’ایکس‘ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو تقریباً 45 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگران حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔

حکومتی محکمے عام لوگوں پر پابندی کے باوجود سرکاری مواصلات کے لیے (بظاہر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے ممنوعہ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھے، تاہم عام پاکستانی شہریوں کو ’ایکس‘ تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

ٹوئٹر پر پابندی کے خلاف شہریوں نے عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے، تاہم پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر ایکس کو عوام کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ایکس کی سروس بحال ہوتے ہی پاکستان کے حق میں دلچسپ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

واضح رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کو آپریشن ’سندور ’ کا نام دیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد #سندور بن گیا تندور، #پاکستان زندہ باد، get ready endia# ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے۔

پاکستان پر حملے کے فوری بعد سے صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ باد‘ کے ساتھ ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے 13 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 89 ہزار پوسٹ کی گئیں۔

ہیش ٹیگ ’سندور بن گیا تندور‘ کا استعمال کرتے ہوئے 5 گھنٹے کے دوران 45 ہزار پوسٹس شیئر کی جاچکی ہیں اور یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

آپریشن عزم استحکام حکومت کی ضرورت ہے یا فوج کی مرضی سے ہو رہا ہے؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

جاپانی شہریوں کا جنگ کے خلاف احتجاج اور وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:اسپوتنیک کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں جاپانی شہریوں نے "جنگ

کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنیکا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس

ایران امریکہ کے ساتھ اطلاعاتی جنگ میں پیشرفت کر رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہےکہ ایران (دہشت گرد حکومت)

کیا عامر خان تیسری بار سہرا سجانے جارہے ہیں؟

?️ 20 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکار اور بالی وڈ اسٹار عامر خان سے

دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

?️ 30 اگست 2021باجوڑ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے

سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا

بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے