ووٹرز سے کہوں گا مایوس نہ ہوں، ہم نے عوام کی عدالت میں جانا ہے، بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ووٹرز سے کہوں گا مایوس نہ ہوں، ہم نے عوام کی عدالت میں جانا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو وہ حتمی ہوتا ہے جس پر من وعن عمل کی جاتا ہے تاہم عوام کی بھی ایک عدالت ہے اور 8 فروری کو عوام کی عدالت اپنا فیصلہ دے گی اور صرف ایک ماہ بعد ہی عوام کی عدالت میں فیصلہ ہو جائے گا اور ان کو شکست ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہاں سے ہمیں پہلے ہی انصاف کی امید نہیں تھی، جب سپریم کورٹ میں پٹیشن پینڈنگ تھی تو فیصلہ آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد امیدوار کے طور پر نشانات کیوں الاٹ کیے گئے، جب لیول پلیئنگ فیلڈ امیدواروں کو نہیں ملا تو پارٹی کو کیا دیں گے۔

ادھر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم سے فیلڈ چھین لی گئی، ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے، الیکشن کمیشن بدیانت ہے، ہمارے امیدواروں اور تائید کنندہ کو اٹھا لیا گیا ہے، پولیس نفری آر او دفتر کے باہر لگی رہی، وکلاء کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں جلسہ کرنے نہیں دے رہے، گھر گرا رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، میرے بیٹے کو میرے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، پنجاب حکومتی حکام نے عدالت کو بتایا کہ کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں، چیف جسٹس کی عظمت کو سلام، وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہی نہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 13 لوگوں نے آکر یہاں جھوٹ بولا، اکبر ایس بابر ہمارے کارکن کے آگے نہیں ٹھہر سکتا، کیا بلاول، نواز شریف، زرداری کے سامنے کوئی ٹھہر سکتا ہے؟ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہماری مخصوص نشستیں اڑادی گئی ہیں، جمہوریت کی بقا کے لیے عوام کی عدالت میں جانا پسند کریں گے۔

مشہور خبریں۔

جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی

?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر

اردنیوں کا اسرائیلی سامان لے جانے والے ٹرکوں کو روکنے کا انوکھا انداز

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اردنی نوجوانوں نے اسرائیلی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے

کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان

پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی

غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر

اسرائیل کن ممالک کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے

?️ 22 اگست 2025اسرائیل کن ممالک کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ان دنوں

فلسطینیوں کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے: اقوام متحدہ

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی ایشیا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیےاقوام متحدہ کے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے