?️
لاہور(سچ خبریں) سرگودھا میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں وفاقی کابینہ میں 2 سے 3 تبدیلیوں کی تصدیق کردی اور کہا کہ کچھ روز میں کابینہ میں رد و بدل ہوگا۔اس سے قبل بھی وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں دو 3 تبدیلیاں کچھ روز میں ہوجائیں گی۔انہوں نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ میں کیا کرتا؟ انہوں نے کارٹیل بناکر عوام کو لوٹا ہے، 60 سے 70 شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، سب کی بات سننے کو تیار ہوں، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کرسکتا ہوں، یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کیلئے قانون اور امیر کیلئے اور ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے، رمضان پیکیج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے۔ بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، وزیراعظم ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 دیگر صنعتیں بھی چلنا شروع ہوجاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہیگسٹ کیریبین میں کشتیوں سے بچ جانے والوں پر حملے کے بعد قانونی کارروائی
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون
دسمبر
مشہور فلسطینی فٹ بال کھلاڑی صیہونی جارحین کے ہاتھوں شہید
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے
مارچ
کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ
دسمبر
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات، یوسف رضا گیلانی سمیت 21 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ
مارچ
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،
مئی
این سی او سی نے طارق بشیر چیمہ کے خلاف قانونی انکوائری کے خلاف فیصلہ کریں گے
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مارچ
کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟
?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل
جنوری
کیا اردغان اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار نے صیہونی حکومت اور ترکی کے
جون