ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے انہوں نے صورتحال تشویشناک ہونے پر صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کر دیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں، اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔

 

مشہور خبریں۔

دارفور میں حمیدتی کے مشیر اور اس کے ساتھیوں کا قتل

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: فوری ردعمل ظاہر کرنے والے سودانی فورسز کے ترجمان نے تصدیق

نتن یاہو کی حماس کے ساتھ قیدی تبادلے کو ناکام بنانے کی غیرمنطقی درخواست

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم، جو اس وقت بھی

روس سے رعایتی قیمت پر توانائی حاصل نہیں کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے روس

اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش

?️ 20 اکتوبر 2025اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے

حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات،قومی اتحاد پر زور

?️ 11 فروری 2026حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات، قومی اتحاد پر زور

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 39

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو آسان بنا دیا گیا

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے