میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال گروپ سے بات کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں لیکن کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ چینی کی قیمت ایک سال میں 26 روپے بڑھ گئی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں اور اگر چینی اسکینڈل میں کسی کو تحفظات ہیں تو ہم اس کو دیکھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 روپے چینی کی قیمت بڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ کم ازکم 120 سے 130 ارب روپے مہنگی چینی کی شکل میں ہمارے عوام سے نکل کر شوگر ملز کے پاس چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے اور جب عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا تو حکومت نے ایف آئی سے انکوائری کرائی جس میں بہت خوفناک چیزیں سامنے آئیں کہ ان سب نے مل کر کارٹیل بنا ہوا ہے جس سے یہ قیمتیں اوپر بڑھا دیتے ہیں اور لوگوں کا خون چوستے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پیسے یہ بناتے ہیں اور ٹیکس بھی نہیں دیتے جبکہ چینی کم دکھاتے ہیں تو اس حوالے سے ایف آئی اے کی پوری رپورٹ آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو تحفظات ہیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ اس ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہ ہو اور قانون کی بالادستی کا مطلب ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ طاقتور کے لیے ایک قانون ہے اور کمزور کے لیے دوسرا، غریب آدمی جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں اور طاقتور خصوصی رعایت کی بدولت قانون کی پکڑ میں نہیں آتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اصل ملک میں نقصان طاقتور اور کرپٹ لوگوں سے ہوتا ہے، تمام جیلوں میں موجود لوگوں کی چوریوں کو اکٹھا کر لیں تو وہ دو تین ارب ہو گی اور یہ 26 روپے چینی بڑھنے سے 60-70 شوگر ملز کے پاس 120 سے 130 ارب روپے چلے گئے۔

شہباز شریف سمیت اپوزیشن رہنماؤں کے کیسز ختم ہونے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی، سارے ثبوت موجود ہیں لیکن ہمارا معاشرہ ان پر فرد جرم عائد نہیں کر سکتا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی محض ایک علامت ہے کہ یہاں قانون کی بالادستی نہیں ہے اور جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں غربت ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا معاملہ، افغان وزیر داخلہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 14 مارچ 2021کابل (سچ خبریں)  افغان وزیر داخلہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے

آبنائے ہرمز کی سلامتی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کا عالمی سطح پر مذاق؛ ایکس پر شدید ردعمل

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان نے بذریعہ وڈیو لنک پیشی کی اجازت کیلئے نئی درخواست دائر کردی

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایسے میں کہ جب لاہور ہائی کورٹ کا لارجر

پی ٹی آئی نے کئی بار فورس بنائی، بانی کے بیٹے نے پاکستان مخالف باتیں کیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

?️ 28 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

کیا عرب اجلاس ایران اور 4 عرب ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر ہوگا؟

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:الڈپلومیسی ویب سائٹ نے مصری مصنف اشرف ابو عارف کے لکھے

شمالی کوریا کے خلاف امریکی جاسوسی آپریشن پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں شمالی کوریا کے

ہم ہر جنگ میں فاتح ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے

نیویارک میں فائرنگ؛10 افراد زخمی

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے