?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔
پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، مقدس مقامات پر حاضری ہر مذہب کے ماننے والے کا حق ہے، پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آنے والے تمام یاتریوں کو خوش آمدید کہے گی، فلڈ ایمرجنسی میں بروقت ایکشن سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو فون، دونوں رہنماوں کا بیان بازی روکنے پر اتفاق
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان
اکتوبر
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر
جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہے۔ مریم نواز
?️ 21 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی
ستمبر
امریکہ اور کب تک یہ خلاف ورزی جاری رکھے گا ؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے
اگست
ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے بعد عالمی معیشت کی کمزوری پر چینی میڈیا کی رپورٹ
?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کے بعد جس نے
مارچ
صدر مملکت کی علماء کرام سے اپنا کردار نبھانے اپیل
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون
مئی
130 بین الاقوامی تنظیموں نے صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کا مطالبہ کیا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: 130 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ کی پٹی
جون
سعودی عرب کی اپنے ہی کرائے کے فوجیوں پر بمباری
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے
فروری