?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی کابینہ کو بتایا گیا کے جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو ان گمشدگیوں کی وجوہات اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے کام کرتی ہے.
وزارت داخلہ نے بتایا کہ تعزیرات پاکستان 1860 کے قوانین میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے جس میں جبری گمشدگی میں ملوث عناصر کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں اس وقت ترامیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے.
کابینہ اراکین نے اظہار کیا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ آئینی لحاظ سے سنگین نوعیت کا ہے جس کے لیے عملی اقدامات لینے ضرورت ہے تمام شراکت داروں سے مل کر اس کا مستقل حل تلاش کرنا چاہئیے وزیراعظم نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لاقانونیت کی فضا پیدا ہوتی ہے.
کابینہ نے وزیرقانون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے کابینہ اراکین شامل ہوں گے یہ کمیٹی تمام متعلقہ ماہرین اور اداروں سے مشاورت کرے گی. کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ”ریلولے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی“(REDAMCO) کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی REDAMCOوزارت ریلوے کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی ہے جس کو سابقہ حکومت نے تحلیل کر دیا تھا یہ کمپنی پاکستان ریلوے کی اضافی اراضی کو منافع بخش سرگرمیوں کی خاطر زیر استعمال لانے کے لیے کام کرتی تھی جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی محصولات میں اضافہ ممکن ہوا تھا اور جمع شدہ محصولات پاکستان ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف ہوتا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد اب اس کمپنی کو بحال کر دیا گیا ہے.
کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کے مورخہ 19 اور 25 مئی 2022 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جن میں کابینہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات (CCLC)کے فیصلے‘ Chartered Accountants Bye-Laws 1983 میں ترامیم‘ قومی صنعتی روابط کمیشن (NIRC) میں چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی رولز 2022 کی منظوری‘ الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری‘ بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری شامل ہے.
کابینہ نے سمندرپارپاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو انتخابات کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے اس ضمن میں سابقہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا جانا چاہیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر جانچنا ضروری ہے.
الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکرے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک تصدیق کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں.
کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے موجودہ چیئرمین نادرممتاز کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی اورڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کوعارضی طورپر اضافی چارج تفویض کرنے کی منظوری دی نیا چیئرمین مسابقتی طریقہ کار کے بعد تعینات کیا جائے گا کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی ایڈوائس کی توثیق کی کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو دیگر امور پر دی جانے والی ایڈوائسزپر تفصیلی بحث کی.
مشہور خبریں۔
فیروز خان، وہاج، دانش اور مجھے منفی کرداروں سے شہرت ملی، آغا علی
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وہاج علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ
مئی
آئینی پیکج پر ایم کیو ایم کی حمایت لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے سے مشروط
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم نے حکومت کے آئینی ترمیمی
اکتوبر
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی
مئی
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر
جہانگیرترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا: شہزاد اکبر
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر
اپریل
پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان
?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز
اگست