?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت توانائی حماد اظہر نے سردیوں کی آمد سے قبل ہی عوام کو گیس کی فراہمی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دن میں تین بار گیس کی لوڈشیدنگ ہوگی پاکستان میں28فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے،70فیصد سے زائد گھرانوں کو آج بھی گیس کی فراہمی نہیں ہوپاتی۔
سینیٹ کے ہونے والے اجلاس سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ سردیوں کے موسم میں گھریلو صارفین کیلئے ایک دن میں 3مرتبہ گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صبح کے ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے وقت گیس دستیاب ہوگی، ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو وہ درست نہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات مزید پیش رفت ہورہی ہے، روس کا ایک وفد چند دن قبل مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس گیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مذاکرات کے نئے دور کیلئے2سے3روز میں روس کا وفد دوبارہ واپس آئے گا، ایل این جی، پی ایل ایل بورڈ کےذریعے خریدا جاتا ہے۔
حماداظہر کا کہنا تھا کہ ایک یا دو کارگوز کی خریداری پی ایس او بورڈ کے ذریعے ہوتی ہے، اور بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی، نومبر اور دسمبر کیلئے11اور کارگوز لئے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج پاکستان میں28فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے،70فیصد سے زائد گھرانوں کو آج بھی گیس کی فراہمی نہیں ہوپاتی، گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ہے۔
وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی جاتی ہے، کوشش کر رہے ہیں گھریلو صارفین اور صنعتی اداروں دونوں سیکٹرز کو گیس کی فراہمی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئی گیس سیکٹر میں نقصانات کی شرح11فیصد کے قریب رہ گئی ہے، اوگرا شرائط کے مطابق صرف ایک فیصد نقصانات باقی ہیں۔
مشہور خبریں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے
?️ 13 مئی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مئی
چین کے حق میں عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو
جون
خطے میں امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور
مئی
فواد چوہدری کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات
دسمبر
بغداد میں برطانوی سفارت خانے میں دھماکہ
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب
مئی
ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا: وزیر خزانہ
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت
جون