?️
کراچی(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔ نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار سے متعلق آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی خفیا جیل فلسطینیوں پر تشدد کا اڈہ
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
نومبر
کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہم
اکتوبر
سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری
?️ 15 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری
جون
پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیرتﷺ میوزیم کا
اپریل
عبرانی میڈیا کے نقطہ نظر سے گانٹز اور اردن کے بادشاہ کے درمیان ملاقات
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: میڈیا نے اس ملاقات کے دو دیگر مقاصد کا ذکر
جنوری
غزہ کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "ہارٹز” نے تسلیم کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر
جولائی
پاکستان کا جنوب مشرقی افغانستان پر فضائی حملہ، 17 افراد ہلاک
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے مختلف علاقوں کو
فروری
جنوبی کوریا کی تازہ ترین صورتحال؛اپوزیشن لیڈر کا انتباہ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر نے اس ملک کے صدر یون
دسمبر