وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 33 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کے حوالہ سے سب سے کم بولی کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار خرم دستگیر، سیّد مرتضیٰ محمود، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ وزیر تجارت سیّد نوید قمر، وزیراعظم کے رابطہ کار برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل اور گورنر سٹیٹ بینک زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کی جانب سے گروپ۔20 ممالک کے قرضہ معطلی پروگرام کے تحت جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کو واجب الادا 26.150 ملین ڈالر کے قرضہ معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط سے متعلق سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے سمری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے یوریا کی درآمد کیلئے تیسرے بین الاقوامی ٹینڈر سے متعلق سمری پیش کی گئی۔
ای سی سی نے تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد سب سے کم بولی دینے والے میسرز سوئس سنگاپور اوورسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 33 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی بولی کی منظوری دے دی جس کے نرخ 551 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوں گے۔ اجلاس میں یوکرین کی جنگ میں محصور پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کیلئے وزارت امور خارجہ کیلئے 349.38 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت توانائی پاور ڈویژن کیلئے 8109.77 ملین روپے اور وزارت ہائوسنگ و ورکس کیلئے 8 ہزار ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

مشہور خبریں۔

مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری۔

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک

وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں، کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو

فرانس اور جرمنی میں اسلامو فوبیا عروج پر

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے 2022 کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جبکہ

تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ

صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا سعودی عرب کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کے

پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی

?️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری

ہم چین سے AI کی جنگ ہار گئے: پینٹاگون سافٹ ویئر کے سابق ڈائریکٹر

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق سافٹ ویئر ڈائریکٹر نے فنانشل ٹائمز سے بات

عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن بتادی، مسلم لیگ (ق) کا فیصلے دانشمندی سے کرنے پر زور

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) عوامی سطح پر عمران خان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے