پنجاب کابینہ کے تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کابینہ نے شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے کر لیے۔

حکومت پنجاب نے محکموں میں ہونے والی کرپشن اور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا سخت کر دیا، پنجاب میں تین ماہ میں ہر محکمے کی مکمل انکوائری مکمل ہوگی، کرپشن صفر اور جوابدہی یقینی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں تاریخی فیصلے کئے گئے ہیں، پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا نیا باب،راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی بنے گا۔

پنجاب کے نوجوانوں کو پروفیشنلز بنا کر روزگار اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے جدید ٹریفک لائٹس سے لاہور میں ٹریفک کا نظام بدلنے کی منظوری دے دی، پنجاب میں زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑکیں محفوظ بنائی جائیں گی، شہری زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر شہر کی ہر روڈ کے گڑھوں کو پُر کیا جائے گا، مرمت بھی ہوگی۔

پنجاب میں امتحانات اب شفاف اور معیار کے مطابق ہونگے، پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ ٹیچرز کے الاؤنس میں اضافہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیڈ ٹیچر کے لئے الاؤنس پانچ ہزار سے 10 ہزار کر دیا۔

لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا گیا، ٹریفک قواعد کی پاسداری کو عزت، غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا گیا۔ گندم کاشت کا ہدف بروقت اور دوسرے صوبوں سے پہلے پورا کرنے پر وزیر زراعت اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی گئی، پی ایچ اے لاہور کو شاندار کارکردگی پر شاباش مل گئی، مذہبی رہنماؤں کی قدر اور کمیونٹی کی خدمت کو فروغ کیلئے امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی، سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

پینٹاگون کا بجٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے دباؤ میں

?️ 4 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث

اسرائیل تنہائی کا شکار اور لب دم ہے: ہاریٹز

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:  عبرانی اخبار ہاریٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں

صیہونی حکومت منصوبہ بندی سے طبی عملے اور امدادی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے: غزہ ایمرجنسی کے سربراہ

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ ایمرجنسی و پری ہسپتال خدمات کے سربراہ فارس عفانہ نے

اپوزیشن احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کر لے: وزیر خارجہ

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن

پشاور بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ججز کو ترقی نہ دینے پر احتجاج کا اعلان

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا ہے کہ پشاور

شہید راشد منہاس نے  نے عزم و ہمت کی مثال قائم کی: فواد چوہدری

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید

۲ لاکھ سے زیادہ صیہونیوں کی رہایش کے لئے النقب، فلسطین میں 2 شہروں کی تعمیر

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی کابینہ نے مقبوضہ النقب میں صیہونیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے