?️
جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائے گا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جاے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں شامل ہونے کے لیے قانون موجود ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 63 ون اے کے تحت اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اراکین نے خود کہہ دیا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان اراکین کے خلاف کارروائی ہو گی اور نا اہلی بھی تاحیات ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے غریب عوام کے پیسے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے بھیجے، سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، صحت کے نظام کا برا حال ہے اور سندھ کے حکمران خرید و فروخت میں لگے ہوئے ہیں۔حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں،اس کے لیے خرید و فروخت کرنا آسان ہے،جب بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو سائل کا استعمال کرکے تحریک کو ناکام بنایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے ساتھ ساتھ اس ملک
جولائی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۴
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
آئی فون اور سام سنگ کی خصوصیات جیسا ’ون پلس‘ کا فون متعارف
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور
جون
صہیونی لابی کہاں کہاں قابض ہے؟ ترک صدر
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج انقرہ میں نئے تعلیمی سال
اکتوبر
پیپرا ملازمین کو ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ای پی اے ڈی ایس فنڈ سے غیر قانونی طور پر اعزازیہ دینے کا انکشاف
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) ملازمین کو ورلڈ
ستمبر
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری
?️ 25 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر
فروری