وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز سادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا، گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز ہے، حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 78 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات صرف ڈیجیٹل ادائیگی سے خریدی جا سکیں گی، نقد پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنے ہوں گے، بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1 اعشاریہ 2 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز کے خلاف نئے ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دفاع کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، صوبوں اور سپیشل ایریاز کے لیے 253 ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 105 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے، ضم شدہ اضلاع کے لیے 65 ارب 44 کروڑ روپے سے زیادہ جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 82 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 18 ارب 58 کروڑ سے زائد، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 11 ارب 55 کروڑ روپے اور پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 90 ارب 22 کروڑ روپے دینے کی تجویز ہے، آبی وسائل ڈویژن کو آئندہ مالی سال 133 ارب 42 کروڑ روپے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 70 ارب 38 کروڑ روپے اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 2869 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 682 ارب سے زیادہ، حکومتی ملکیتی اداروں کے لیے 35 کروڑ روپے سے زیادہ، این ایچ اے کو آئندہ مالی سال 226 ارب 98 کروڑ روپے اور آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، نیشنل ہیلتھ کو 14 ارب 34 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دیئے جائیں گے، وزارت داخلہ کو 12 ارب 90 کروڑ اور وزارت اطلاعات کو 6 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 39 ارب 48 کروڑ روپے سے زیادہ اور ریلوے ڈویژن کو 22 ارب 41 کروڑ روپے، پلاننگ ڈیولپمنٹ کے لیے بجٹ میں 21 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران سعودی تعلقات کے خطے پر مثبت اثرات: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں بین

حملے روکنے کے دعووں کے باوجود صیہونیوں نے جنوبی غزہ پر کی بمباری 

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  اگرچہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر وسیع پیمانے پر

عمران خان حریف جماعتوں کے ساتھ کثیرالجماعتی کانفرنس کیلئے تیار

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون

?️ 29 مارچ 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے صوبے میں گزشتہ روز

انڈونیشیا کے صدر کے ذریعہ یوکرین کا روس کو پیغام

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ماسکو میں کہا کہ یوکرین

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل

غزہ پر 50 سے زائد بار حملہ ؛ 37 شہید اور 150 زخمی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں

شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکار شہید

?️ 18 جون 2022میرانشاہ(سچ خبریں)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں دہشت گردوں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے