وفاقی حساس ادارے نے داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب کردیا، متعدد غیرملکی گرفتار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے، نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے داعش سے وابستہ متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق داعش کے کارندے اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے پکڑے گئے جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کر رہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔

23 جنوری کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا تھا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کر رہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کیمپوں کے خاتمے کے لیے زور ڈالتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں برسراقتدار طالبان کی عبوری حکومت گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان پر داعش کی مدد کرنے کے الزامات عائد کرتی آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ

یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی

اسرائیلی وزیر دفاع: بیروت اور لبنان میں امن نہیں ہو گا

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع نے بیروت کے نواحی علاقوں پر نئے

انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے

صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے ناقابل قبول شرائط کی تفصیلات

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے صیہونی حکومت کی غیر

اردگان کے نئے ترکی پر زور دینے کی کیا وجوہات ہیں؟

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: بظاہر ترکی کی حکمران جماعت کے سربراہ رجب طیب اردگان

دمشق بنے گا عرب دنیا کی سفارتکاری کا مرکز

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے کہا کہ دمشق

پاکستان نے ترکی سے ایک اہم ماہدہ توسیع کی ہے

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان  نے ترکی پاکستان ترکی کو ہیلی کاپٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے