🗓️
چینوٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔
چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان نفرت، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، پرانے سیاستدان سیاست کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ہم پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کریں گے، سیاست میں دشمنی نہیں سیاسی اختلاف ہوتے ہیں۔
مزید کہا کہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں، ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا نقصان عوام، ملک اور معیشت کو ہو رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اپنے منشور، نظریے پر یقین رکھتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، میری حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسانوں کو کوئی نقصان ہوا، تو ازالہ ہماری حکومت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تیر پر ٹھپہ لگا کر نئی سوچ کو چنیں جو عوام کی خدمت کرے، یہ تیر بینظیر بھٹو کا تیر ہے ، میرا تیر ہے، میں جیت کر چنیوٹ کی خدمت کروں گا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر تیر کا امیدوار جیت گیا تو ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے۔
مشہور خبریں۔
شیخ رشید خود کو ولی کیوں کہا
🗓️ 26 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا
جولائی
اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)
نومبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونی وزیر اعظم کو دندان شکن جواب
🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے فلسطینیوں
جون
شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان
🗓️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
دسمبر
جرمنی میں ہم جنس پرستی پر تنقید کی وجہ سے مسلمان بچہ اپنے خاندان سے جدا
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں: ایک ویڈیو آن لائن شائع ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا
اپریل
رمضان المبارک کا مہینہ، مقبوضہ کشمیر میں جاری خونی کھیل اور پاکستان کی اہم ذمہ داری
🗓️ 27 اپریل 2021(سچ خبریں) پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک عقیدت و احترام اور
اپریل
سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو
جون
شام پر قابضین اپنے فضول حملے کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں؟
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:شام پر حالیہ حملوں کے دوران اس ملک کے جنوبی علاقوں
دسمبر