?️
لودھراں (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں، میں آپ کی وزیراعلیٰ نہیں بلکہ خادم ہوں۔
لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے9005طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں، سرکاری کالجز کے 1295، یونیورسٹیوں کے 6655 طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں۔ مریم نواز نے لیپ ٹاپ، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپس،لیپ ٹاپس سے بھی کہیں زیادہ کرنا چاہتی ہوں، بہاولپور اور ملتان کا دورہ بھی کیا، ایک ماں کیلئے اپنے بچوں کیلئے کوئی تفریق نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ چاہے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لودھراں یا پھر لیہ کے ہوں، ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں، آپ تمام طلبہ نے محنت کی، اپنے ماں باپ سمیت میراخواب بھی پورا کیا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ستھراپنجاب کے اہلکارصوبے کی تمام گلیاں،محلے،شہر اورگاؤں دن رات صاف کررہے ہیں، مریم نواز آپ کی وزیراعلیٰ نہیں آپ کی خادم ہے، سی سی ڈی نے پنجاب کو جرائم سے پاک کیا، مخالفین کہتے ہیں پنجاب خواتین کیلئے پہلے سے محفوظ جگہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کی عزت کا خیال ہے، آپ زیور پہن کر نکلیں تو کسی کو آپکی طرف دیکھنے کی جرات نہ ہو، کسی جگہ ہراسانی کا واقعہ ہوتا ہے تو پولیس فوری ایکشن لیتی ہے، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بچوں اوربچیوں کیلئے وہ کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی، ایک بچی نے کہا نوازشریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے، تمام پروجیکٹس ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں جاری وساری ہیں، لوگوں نے کہا ایک کے بعد ایک پروجیکٹ کیسے ممکن ہے؟ ہم نے پونے دوسال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال میں ایک لاکھ 25ہزار گھر بن رہے ہیں، اس وقت 70سے80ہزار گھر تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہے ہیں، ہم پنجاب کے لوگوں کو 3مرلے کا مفت پلاٹ دینے جا رہے ہیں، جو کام مرد وزرائے اعلیٰ نہیں کرپائے وہ آپکی ایک خاتون وزیراعلیٰ نے کر دکھایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسال میں 30ہزار کلومیٹر سڑکیں بن رہی ہیں، پنجاب میں بڑے بڑے ہسپتال بن رہے ہیں، لاہور میں کینسر کا پہلا سرکاری ہسپتال بن رہا ہے، پنجاب کےہر شہر میں دل کے امراض کے ہسپتال بن رہے ہیں، کلینک آن وہیل لوگوں کی دہلیز پر جاکر علاج کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور نیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے
اگست
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 4 جولائی 2025تاشقند: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف
جولائی
اسرائیل کا ترکی کی خصوصی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا ترکی کی خصوصی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے
اکتوبر
ہریس کی نظر میں ٹرمپ کیسے انسان ہیں؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل
ٹرمپ کی فلسطین کے حامی طلبہ کے اخراج کی حمایت، کلمبیا یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان
مارچ
صیہونی کابینہ کیسی ہے؟ سابق صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے سینئر رکن نے کابینہ کے وزیر کو
جنوری
میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند
جون