?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگائی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔ سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ، جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی نہیں ہوتی، محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔عذراپیچوہو نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگائی جائے۔
یاد رہے محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر اسپتالوں کو معمو ل کے آپریشن کی اجازت دے دی ، اس سے قبل سندھ کےاسپتالوں میں کوروناکیسزبڑھنے پرصرف ضروری آپریشن کئے جارہے تھے۔خیال رہے سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.11 فیصد اور کراچی میں یہ شرح 8 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مشہور خبریں۔
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور
?️ 9 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس
مارچ
جنوبی کوریا: اسکولوں میں موبائل فونز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے
اگست
فارین افرز: آیت اللہ خامنہ ای ایران کو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فارن افیئرز میگزین کے مصنف نے ایران، چین اور روس
ستمبر
امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں
جون
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
پولیٹیکو: یورپ نے طلباء کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن سے موقع سے فائدہ اٹھایا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یورپی یونین ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ
جون
ترکی ہاتھ سے نکل گیا:امریکی میڈیا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی میڈیا نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب
مئی
روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کردیا
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:ایک روسی عدالت نے ممنوعہ مواد ہٹانے سے انکار کرنے پر
مئی