🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں عقیدے اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تاریخ اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:اس ہفتے کے اتوار کو پیرس میں امریکی، صیہونی، مصری اور
جنوری
برطانوی وزیر اعظم کے ساتھی کا مہنگائی اور غربت سے نمٹنے کا مطالبہ
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم کی پارٹی کے رکن اور کنزرویٹو سینئر قانون
مئی
امریکہ افغانستان کو عدم استحکام کی حالت میں چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے
🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
جولائی
جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا
اگست
جنین پر صہیونیوں کا خونی حملہ : 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی
🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: آج صبح دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور
اپریل
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں
🗓️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے
مارچ
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق
🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے
فروری
شام نے 2022 کیسے گزارا؟
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں تنازعہ کم ہونے کے بعد اور دمشق نے ملک
جنوری