?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرروت ہے، اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فام پر جمع ہوکر وطن کا قرض اتار سکتے ہیں سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار اتحادبین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس کے دوران عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام نے ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے اسی لیے یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علما کا کردار لائق تحسین ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علما کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ساتھ ہی کرونا ایس او پیز سے متعلق بھی آپ نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت علما کرام کی خدمات کی قدر کرتی ہے، اختلافات بھلاکر ایک پلیٹ فام پر یکجا ہوکر وطن عزیز کا قرض اتار سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور پرامن فضا کو یقینی بنانے کےلیے سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے کیوں کہ رواداری کی فضا قائم کرکے ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی، زبیر احمد ظہیر، راغب نعیمی، مولانا عبدالخبیر آزاد اور پیر سید سعید الحسن شاہ بھی موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی حمایت فیس بک کو بہت مہنگی پڑ گئی
?️ 20 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاں پوری دنیا میں
مئی
جولانی کا سنہری دور ختم
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اگر اسد خاندان کی 53 سالہ حکمرانی، تاریخی بعث پارٹی
دسمبر
یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS
اگست
جنگ بندی میں اسرائیل کی بلیک میلنگ اور مزاحمت کی تیاری
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے
مارچ
پیوٹن کا چین کے دورے پر جانے کا اعلان
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے
مئی
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
یوکرین جنگ کا 2 ماہ میں خاتمہ ممکن ہے: پیوٹن
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس یقین کا اظہار
جنوری
ہم پر گرنے والا ہر بم امریکی ہے: محمد علی الحوثی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا
نومبر