?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر 3 سے 5 فروری کو بیجنگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین سی پیک سمیت دیگر مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرنے کا امکان پایا جاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے، چین میں وزیر اعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہونا ضروری ہے، آبی امور پر دونوں ممالک کے درمیان میکنزم بھی موجود ہے، اور یہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا 5 جنوری کو گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا، جس سے پاکستان اور جی سی سی ممالک میں تعاون بڑھانے کا موقع ملا، 25 رکنی سعودی فوجی وفد نے بھی 10 جنوری کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا، ہم عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کرتے ہیں، اور انسانیت کے خلاف جرائم کے احتساب کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، لیکن معنی خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بھارت کی ذمہ داری ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورت حال کو اجاگر کرتا رہے گا۔ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کو بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو انتہائی خطرناک نہج پر لے جا رہا ہے، 2021 میں کم سے کم 210 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
انھوں نے کہا ہم بھارت میں مسلمان خواتین کی تضحیک اور ان کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ کا ڈراما رچا سکتا ہے، عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی
قطر کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرط
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک
جون
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں:شیخ رشید احمد
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی
مارچ
اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل
فروری
وزیر خزانہ کو سینیٹر منتخب کرانے کا حکومتی منصوبہ
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب
ستمبر
کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ
جنوری
اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی
دسمبر
یمن میں سعودی، امریکی اور صیہونی عناصر کی جاسوسی کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے عناصر میں سے ایک جیدی
نومبر