?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے ممالک میں چین کو سراہتے ہوئے تخفیف غربت کے لیے ترقی پذیر ممالک کا رول ماڈل قرار دیا ہے۔پوری دنیا کو غربت سمیت متعدد مشکلات کا سامنا ہے چین کی بے مثال ترقی نے 800 لوگوں کو غربت سے نکالا۔
چنساؤ اسسٹنس اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 20 سالہ سالگرہ پر ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کی بے مثال ترقی نے 800 لوگوں کو غربت سے نکالا، تخفیف غربت کے لیے چین ترقی پذیر ممالک کا رول ماڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بالخصوص جنوبی حصے کو موسمیاتی تبدیلیوں، غربت اور خوراک کے عدم تحفظ سمیت متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتھک کوششوں کے باعث دو دہائیوں سے شدید غربت میں تیزی سے کمی واقع ہورہی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران آیا جس سے عالمی پیش رفت سست ہوگئی اور گزشتہ 2 دہائیوں میں پہلی مرتبہ سال 2020 میں شدید غربت بڑھی۔وزیراعظم نے کہا کہ یوں بہتر غذائیت اور تحفظ خوراک میں حاصل کردہ کامیابی ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران معاشی بحالی، نمو اور ترقی کے حصول کے پائیدار طریقے انتہائی اہم ہیں۔جنساؤ ٹیکنالوجی 100 سے زائد ممالک کے ساتھ شیئر کرنے پر چین کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے گزشتہ 20 برس میں ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں۔
چنساؤ، جادوئی گھاس کے نام سے معروف ہے اور دو چینی الفاظ جن کے معنی ‘مشروم’ اور ‘گھاس’ ہیں ان سے مل کر بنا ہے۔گھاس کی یہ مخصوص قسم چینی سائنسدانوں نے دریافت کی تھی جو ٹمبر کا ماحول دوست اور سستا متبادل ہے، اسے روایتی طور پر اگنے والی مشروم کی زیادہ پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوج میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی بھرتی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
خدا کی قسم یمن میں سعودیوں اور اماراتی عوام کا غرور کچل دیا گیا: سید عبدالملک الحوثی
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی
جون
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے
نومبر
"اینڈریو ونڈسر” انگلینڈ کے شہزادے کا خطاب کھو بیٹھا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ برطانوی بادشاہ
اکتوبر
ڈنمارک میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی مظاہرے
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی
جون
صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی
جنوری
روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس
اگست
شہباز شریف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے
مئی