سیلابی صورتحال: حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کردیا

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے دریائے سندھ کے کناروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور وزرا کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد وزرا اپنے اپنے علاقوں میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔

گڈو سے سکھر، مکیش کمار چاولہ دائیں کنارے، سردار محمد بخش مہر بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر سے کوٹری، جام اکرام اللہ دھاریجو دائیں کنارے، ناصر حسین شاہ بائیں کنارے کے فوکل پرسن ہوں گے۔

کوٹری سے نیچے ریاض حسین شاہ شیرازی دائیں کنارے، محمد علی ملکانی بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ایم پی ایز کو آئندہ ایک ہفتے حلقوں میں رہنے اور فوکل پرسنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزراء کو محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر خطرات کا جائزہ لینے اور پشتوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

فوج سے فرار ہونے والے صہیونی بن گوریون ہوائی اڈے پر گرفتار

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری

واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر کی طلبی

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کنیسٹ کی جانب سے

بچوں کی قاتل حکومت کی تاریخ

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:تاریخ گواہی دے گی کہ صیہونی غاصب حکومت مغربی ممالک کی

فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد موجود ہونے کا انکشاف

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک

ٹرمپ کی جولانی کو حزب اللہ کے مقابلے میں لانے کی کوشش

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حزب اللہ کے مقابلے

دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے  میں رینجرز کا اہم انکشاف

?️ 11 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی اور سندھ رینجرز نے دہشت گردوں کو

سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا

?️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے