?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے،افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے، افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی صورت میں خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں، ہم عوامی حمایت پر بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے، میرا 16اور 27اگست کو آپ کیساتھ رابطہ ہواتھا، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیرخارجہ کودورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں ،افغانستان کی تازہ صورتحال سمیت پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی ،برطانوی وزیرخارجہ کو بتایا کہ افغان معاملے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کی خواہش ہے افغانستان میں امن واستحکام آئے، فیٹف کے معاملے پر پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی آگاہ کیا ، برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کیلئے کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے، ہم عوامی حمایت پر بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے ، پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات سمجھنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا کا دھماکہ خیز فیصلہ؛ وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری پر عزم کا اظہار
?️ 20 اکتوبر 2025کینیڈا کا دھماکہ خیز فیصلہ؛ وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری پر
اکتوبر
اگر ایران سے براہ راست مذاکرات نہ ہوئے تو وٹیکاف کا سفر منسوخ ہو سکتا ہے:امریکی میڈیا
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا
اپریل
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر
جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر صیہونیوں کے حملے جاری
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات مشرقی غزہ
اکتوبر
بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ
?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر
جنوری
اخوانی حکومت، شام میں صیہونی ریاست کے لیے ایک بڑا خطرہ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: نور انسٹی ٹیوٹ آف تھنک ٹینکرز میں "صیہونی ریاست اور ترکی
مئی
افغانستان سے جنگ نہیں چاہتے، ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے
مارچ
کشمیری عوام مودی حکومت کے نام نہاد دعوئوں کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ، محبوبہ مفتی
?️ 26 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر